بھٹکل:3/جنوری (ایس او نیوز)میلے کے دوران مرڈیشور مندر کے دائیں اور بائیں جانب والے بیچ پر اور سروے نمبر 2پردکانیں ، باکڑا وغیرہ لگانے کے لئے کسی کو بھی موقع نہ دینے کا مطالبہ لے کر مرڈیشور ماہی گیر کشتی سنگھا نے اترکنڑا ضلع ڈی سی کو میمورنڈم سونپا ہے۔
مرڈیشور سروے نمبر 2کی زمین 1890سے یعنی قریب 126سالوں سے حکومت نے ماہی گیروں کے لئے مختص کررکھی ہے، اس کے علاوہ کرناٹکا حکومت نے گذشتہ یکم جولائی سے متعلقہ زمین کو ماہی گیر لنگر مرکز کے طورپر نوٹی فائی کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس کا خیال رکھتے ہوئے 4 نومبرکو باکڑا دکانوں کو نکال باہر کرتے ہوئے ماہی گیروں کے لئے سہولت بخشی ہے۔ اسی لئے مرڈیشور مندر رتھ اتسوا کے موقع پر اس زمین پر کسی کوبھی کسی طرح کے دکانوں کو لگانے کی سہولت نہیں دینے کی میمورنڈم میں مانگ کی گئی ہے۔